ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں موٹر سائیکلوں کے 4لاکھ 45ہزار 867 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3لاکھ 65ہزار 15یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کے ایک لاکھ 34ہزار 143 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی ایک لاکھ 611 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر میں ملک میں ایک لاکھ 27ہزار 494 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔