سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو 6 سال قید کی سزا

22 Nov, 2024 | 09:17 PM

سٹی42:   9 مئی کیس کے 10 مجرموں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں ۔

 ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج جمعہ کے روز جن مجرموں کو سزائیں سنائیں ان  میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد) ، احسن ایاز ولد محمد ایاز(ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر(ساکن باجوڑ) , مطیع اللہ ولد امین خان( راولپنڈی) ، شوکت ولد فضل داد(ساکن اسلام آباد) ، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ ) شامل ہیں۔ 

سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے،سزایافتہ افغان مجرمان میں  داود خان ولد حاجو خان ، یونس خان ولد خان محمد ،احسان اللہ ولد ضیاءالحق ،لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں،ذرائع کے مطابق مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے ۔

 ذرائع کے مطابق کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی،نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں

 عدالت نے روپوش ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرم کوئی بھی ہوں ان کے ساتھ اور ان کے  ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزیدخبریں