سٹی 42:پی ٹی آئی احتجاج ؛لاہور ونگ نے روٹ کلیئرنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی
پی ٹی آئی لاہور نے روٹ کلیئرنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی،ندیم عباس بارا کمیٹی کے کنوینئرمقرر کردیے گئے جبکہ خالد محمود اور افضال عظیم پاہٹ بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ کمیٹی احتجاج سے لاہور سے اسلام آباد روٹ کا وزٹ کرے گی،کمیٹی لاہور سے نکلنے والے قافلوں کی مانیٹرنگ کرے گی،کمیٹی احتجاج کیلئے نکلنے والے قافلوں کی رپورٹ مرتب کرے گی،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا