ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ایک گھنٹے میں کتنے پش اپ؟ نیا ورلڈ ریکارڈ  کس نے بنایا؟

Push-ups World Record, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خاتون نے ایک گھنٹے میں 1575 پُش اپس لگا کر اپنا دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

 البرٹا سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے خواتین کی کیٹگری میں ایک گھنٹے کے اندر زیادہ پش اپس لگانے کا چیلنج اٹھایا اور وقت پورا ہونے سے 17 منٹ پہلے گزشتہ ریکارڈ کو عبور کر گئیں۔

Caption  59 سالہ ڈونا جین وائلڈ نےصرف گنیز بک آف ریکارڈزز کا ریکارڈ ہی نہیں توڑا بلکہ دو مِتھس بھی توڑ دیں۔ ان کے ایک گھنٹے میں 1878 ڈنڈ لگانے سے ایک متھ تو یہ ٹوٹ گئی کہ "عورتیں صِنفِ نازک ہوتی ہیں" اور دوسری یہ متھ بھی ٹوٹ گئی کہ ففٹیز میں پہنچ کر انسانوں میں زیادہ جسمانی سرگرمی کرنے کی اہلیت نہیں رہتی۔ سکرین گریب گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویدیو سے لئے گئے

 گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونا جین وائلڈ کا کہنا تھا کہ وہ خوشی کے آنسوؤں اور جذبات سے لڑتی رہیں اور کوشش جاری رکھی۔انہوں کہا کہ وہ باقی 17 منٹوں میں زیادہ سے زیادہ پش اپس لگانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

 اس سے قبل ڈونا خواتین کی کیٹگری میں 4 گھنٹے 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک ایبڈومنل (پیٹ کے بل) پلینک پوزیشن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

 خاتون نے جب اس ریکارڈ کی کوشش کی تو موقع پر ان کے 12 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں میں سے 11 موجود تھے۔

ڈونا نے بتایا کہ انہوں نے خواتین کے زیادہ سے زیادہ پش اپس کا ریکارڈتوڑنے کے لئے طویل عرصہ تیاری کی اور روزانہ سینکڑوں پش اپ لگاتی رہیں۔ جب انہوں نے تیای شروع کی تو  ایک گھنٹے مین سب سے زیادہ پش اپ لگانے کا ریکارڈ 1207 پش اپس کا تھا۔ ڈونا کی تیاری اور سٹیمنا ایسا شاندار تھا کہ وہ  چالیس منٹ میں یہ اس ریکارڈ کو توڑنے تک پہنچ گئیں۔  باقی وقت مین انہوں نے نسبتاً آرام کے ساتھ اپنا ریکارڈ بہتر بنایا اور ایک گھنٹے میں 1575 ڈنڈ (پش اپ) لگا ڈالے۔ 

Caption  اس کامیابی کے بعد ڈونا نے کہا ، میرا پیغام یہ ہے کہ بی لیور بنیں، خود پر یقین کریں اور دوسروں پر بھی یقین کریں۔ اپنا وقت ان چیزوں کو کرنے پر لگائیں جن سے آپ کو لگاؤ ہے۔  اور اپنی سٹوری خود لکھیں( تخلیق کریں)۔