’ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان‘

22 Nov, 2024 | 07:16 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اٹک، چکوال،جہلم ، منڈی بہاولدین ، راولپنڈی، مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں