ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے 24 نومبر کو "احتجاج" میں جانے سے معذرت کر لی

Parvaiz Ilahi refused to join PTI protest, November 24 protest, city42
کیپشن: پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی جب سے جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ پی ٹی آئی کی سیاست سے عملاً کنارہ کش ہیں۔ اب پی ٹی آئی کے بانی نے جس احتجاج کو ساری پارٹی کے عہدیداروں کے لئے عہدہ پر برقرار رہنے کی شرط قرار دیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی اس میں شریک نہیں ہو رہے، پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تو ڈاکتر نے تین ہفتے کا بیڈ ریسٹ بتایا ہے۔ یہ نہ ہوتا تو وہ احتجاج میں ضرور جاتے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:   پی ٹی آئی کے  بانی نے اسلام آباد میں انتظامیہ اور ہائی کورٹ کے منع کرنے کے باوجود 24 نومبر کو جس "احتجاج" کو  "ڈو آر ڈائی احتجاج"  قرار دیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر ن چوہدری پرویز الٰہی نے اس احتجاج میں شریک ہونے سے معذرت کر لی۔ مجھے ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ بتایا ہے، 

تحریک انصاف کے  مرکزی صدر ، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا ہے کہ  مجھے ڈاکٹر نے تین ہفتوں کی بیڈ ریسٹ بتایا ہے ورنہ میں احتجاج میں ضرور شریک ہوتا،

پنجاب اسمبلی  میں اپوزیشن کے لیڈر  پی ٹی آئی کے ملک احمد خان بھچر  نے جمعہ کے روز  پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے  ساتھ فون پر  رابطہ کر کے ان سے احتجاج مین شرکت کے حوالے سے پروگرام کے متعلق دریافت کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق  ملک احمد خان بھچر نے فون کال کر کے  چوہدری پرویز الہی کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کو اسلام آباد  احتجاج کے لئے جانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو اپنی احتجاج کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا  اور ان سے ان کی تیاری کے متعلق پوچھا۔  مرکزی صدر  چوہدری پرویز الٰہی نے  پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے پوچھنے پر انکشاف کیا کہ وہ احتجاج کے لئے اسلام آباد نہین جا رہے، انہوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہین اور ڈاکتر نے انہیں تین ہفتے کے لئے بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پرویز الیٰہی کا کہنا تھا کہ  مجھے ڈاکٹر نے تین ہفتوں کا بیڈ ریسٹ بتایاہے ورنہ میں احتجاج میں شریک ہوتا۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ گجرات سے کارکنوں کا  قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اللہ آپ کو صحت دے۔ خواہش تھی کہ ہم آپ کی قیادت میں لاہور سے قافلے کی صورت میں نکلتے ۔  احمد بھچر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی کال پر عوام تیار ہے تاریخی احتجاج ہوگا ۔