ڈالر کی ویلیو میں نمایاں  کمی

22 Nov, 2024 | 05:18 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج جمعہ کے روز نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک میں ڈالر 20 پیسےسستا ہو کر 277 روپے 76 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17پیسے کمی سے   278 روپے 77 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3.51 روپے سستا ہوکر 289.62 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3.24 روپے سستا ہوکر 348.59 روپے، یو اے ای درہم ایک   پیسے کمی سے  76 روپے، سعودی ریال 3 پیسے کم ہوکر   74.20 روپے کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں