ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی

پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طلبہ کیلئے خوشخبری ، پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی ۔ 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نجی اسکول میں پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی، نجی اسکول میں اےآئی ٹیچر کا تقرر نامہ بھی جاری کیا گیا۔ 

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف  کرائی گئی اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے مضامین جیسے کہ ریاضی اور سائنسی زبانوں میں بچوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اے آئی ٹیچر کا نام عینی رکھا گیا ہے، یہ اے آئی ٹیچر کلاس 5 میں شیڈول کے مطابق سوالات کے جواب دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس اقدام سے طلباء کو ذاتی نوعیت کے تجربات کرنے کا موقع ملے گا۔