سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی،ترقی کے منتظر سینکڑوں افسران مایوس

22 Nov, 2024 | 04:47 PM

 سٹی 42: سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر  ملتوی ہوگیا۔ گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے سات سو سے زائد افسران ترقی کے منتظر تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 25، 26 اور 27 نومبر کو طلب کیا  تھا جس کی صدارت چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے کرنی تھی ۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 14 ماہ سے زیرِ التوا چلا آرہاتھا۔سنٹرل سلیکشن بورڈکا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔ ۔اجلاس میں گریڈ انیس اور بیس کے سات سو سے زائد افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی  جانی ہے ۔ اجلاس کی طلبی کا نو ٹیفیکیشن 30اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا  مگر اب ایک بار پھر سینکڑوں افسران کی  امیدوں پر پانی پھر گیا ۔  سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس  ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ، 
سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اب 23 سے 27 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں گریڈ انیس اور بیس  کے افسران کو گریڈ 20 اور گریڈ 21 میں ترقی دی جانی ہے ۔ اجلاس میں پنجاب کے بھی درجنوں افسران کی ترقی زیر غور ہے 

مزیدخبریں