ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے‘

’بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ  کو بشریٰ بی بی کے متنازعہ بیان نے طویل خاموشی توڑ کر لب کھولنے پر مجبور کر دیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  آج کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے ۔  جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ہی بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ننگے پاؤں سعودی عرب مین پھرنے کے باعث سعودی عرب کی ھکومت سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون پر فون آنے گلے تھے۔ بشری بی بی نے ان فون کالز کا ہی دعویٰ نہیں کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان فون کالز مین دعودی حکام نے پاکستان کے آرمی چیف کو کیا کچھ کہا تھا۔

  بشریٰ بی بی کے اس متنازعہ بیان کے سامنے ٓآنے کے بعد سے حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے  ان کی مذمت  کی جا رہی تھی۔ تاہم جنرل قمر جاوید باجودہ جن کے متعلق بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر فون کالز کر کے دباؤں ڈالا گیا تھا، انہوں نے آج اس بیان پر اپنا مؤقف بتایا ہے۔ جنرل قمر باجوہ کا مؤقف سامنے آنے سے پہلے آج ہی وزیر دفاع خﷺاجہ آصف نے اپنی نیوز کانفرنس مین کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بشریٰ بی بی کے الزامات کا جواب دینا چاہئے اور حقیقت بتانا چاہئے۔

 جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ  نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کی ہے۔ قمر جاوید باجوہ نے نجی ٹی وی چیبل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ، سعودی عرب نےہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔ باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔