ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن؛ وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن؛ وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ 

 بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔