ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سترہ ہزار وٹس ایپ بلاک کر دیئے 

 سترہ ہزار وٹس ایپ بلاک کر دیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزارت داخلہ نے 17 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں.

بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے جن وٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے وہ  تمام  پر مالیاتی ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث  پائے گئے ہیں۔ 

بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے 17 ہزار ایسے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں، جن پر مالیاتی فراڈ کال اور ڈیجیٹل اریسٹ کال میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن وٹس ایپ اکاأنٹ سے منسلک نمبروں کو بند کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر نمبر کمبوڈیا، میانمار، لاؤس اور تھائی لینڈ سے چلائے جا رہے تھے اور بھارتی ایجنسیاں اس حوالے سے طویل عرصے سے تحقیقات کر رہی تھیں۔

بلاک کئے جانے والے وٹس ایپ اکاؤنٹس میں 50 فیصد سے زائد رواں سال جنوری میں ہی شروع ہوئے تھے۔ ان واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ذریعہ معصوم شہریوں سے کئی طرح کا فراڈ کیا گیا تاہم زیادہ تر ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ فراڈ کیا گیا جس میں متاثرین کو کسی قانونی تفتیش میں ملوث ہونے کا جھانسہ دے کر پیسہ بٹورا جاتا تھا۔

ان جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے پولیس دستوں نے بھی اس آپریشن کو انجام تک پہنچانے میں مرکزی ایجنسیوں نے بھی مدد کی۔