پی ٹی آئی احتجاج، ٹکٹ ہولڈرز  کی نگرانی کے لیے موبلائزیشن کمیٹی تشکیل

22 Nov, 2024 | 04:17 PM

 عثمان خادم : پی ٹی آئی احتجاج، لاہور ونگ نے ٹکٹ ہولڈرز  کی نگرانی کے لیے موبلائزیشن کمیٹی بنا دی 

پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کیلئے موبلائزیشن کمیٹی بنا دی،رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ موبلائزیشن کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہوگئے ۔احمر بھٹی، حافظ فرحت عباس مصباح واجد ،فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، عالیہ حمزہ،  اورصنم جاوید بھی کمیٹی میں شامل  ہیں ۔
کمیٹی ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیاں کو مانیٹر کرے گی،کمیٹی ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج کیلئے مہم چلانے کی ترغیب دے گی،کمیٹی شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے عمل کی نگرانی کرے گی،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

مزیدخبریں