اینٹی سموگ مہم پنجاب؛ زہریلا دھواں چھوڑنیوالی 128 گاڑیاں بند

22 Nov, 2024 | 04:09 PM

سٹی 42 :  پنجاب میں ہونے والی اینٹی سموگ مہم کے تحت دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی پڑتال کا گرینڈ ایکشن کیا گیا، جس میں 1250 گاڑیوں کی چیککنگ ہوئی اور 128 کو بند کر دیا گیا۔ 

مٹی، ریت اور ملبہ لیجانے والی گاڑیوں اور ٹرالیوں کی بھی سخت پڑتال جاری ہے، ای پی اے کی پولیس کے ساتھ مل کر نگرانی کا عمل جاری ہے ، سموگ سے بچاؤ کی تدابیر اور ماحولیاتی قوانیںن پر عملدرآمد کرانے پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی اداروں کو شاباش دی۔

سینیئر صوبائی وزیر نے وارننگ دے دی کہ زہریلا دھواں جہاں بھی نظر آیا سخت کارروائی ہوگی، سکول ہو، کارخانہ ہو، دکان ہو یا تعمیراتی مقام، جہاں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی، فوری کارروائی ہوگی، پرچہ بھی کٹے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، ماسک لازمی پہنیں ۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کے داخلی راستوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، زیادہ دھواں خارج کرنے، خراب انجن والی گاڑیوں کی پڑتال بھی جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکوارڈز چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔ 

لکھوڈیر، شاہدرہ، ملتان روڈ، ٹھوکرنیازبیگ، گجومتہ، سگیاں اور بادامی باغ کے داخلی راستوں پرناکے لگائے گئے ہیں، بھاری گاڑیوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ لاہور کے داخلی اور شہر کے اندر مختلف راستوں کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، پنجاب بھرمیں چمنیوں سے زہریلا دھواں خارج کرنے پر انڈسٹریل یونٹس سیل اور فیکٹری مالکان  کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں ویٹ سویپنگ، کمرشل جنریٹرز کی انسپیکشن اور پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے ۔ ہر فرد حکومتی اداروں سے تعاون کرکے سموگ کے خلاف اس جنگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، بلاتفریق سموگ ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان پر عمل درآمد،ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی اس مسئلے کا حل ہیں، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جاۓ گی ۔ 

مزیدخبریں