سٹی 42 : سپورٹس بورڈپنجاب کےزیراہتمام کھیلتا پنجاب کا دوسرا مرحلہ 25 نومبر سے شروع ہوگا ، کھیلتا پنجاب کے دوسرے مرحلے میں ڈویژن لیول پر مقابلے کھیلے جائیں گے ۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں دوسرے مرحلہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، سموگ کے باعث کھیلتا پنجاب کو دوسرے مرحلے کو ری شیڈول کیا گیا۔ ڈویژن مرحلے میں کرکٹ، اتھلیٹکس، ہاکی، کبڈی سمیت 12 کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائیں گے ۔
ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں 10کروڑ سے زائد کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ کھیلتا پنجاب کے ڈویژن مقابلے 4 دسمبر تک جاری رہیں گے، کھیلتا پنجاب کے تیسرے مرحلے میں صوبائی لیول پر مقابلے کھیلے جائیں گے ۔
اس سے قبل کھیلتا پنجاب کا دوسرا مرحلہ 17 نومبر سے شروع ہونا تھا جو سموگ کے باعث روک دیا گیا تھا ۔