جنید ریاض:پرائیویٹ سکولوں کیجانب سے رجسٹریشن نہ کروانے پر مالی نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔
غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کے باعث قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبہ بھر میں ہزاروں پرائیوٹ سکولز بغیر رجسٹریشن کے چل رہےہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق سکولز رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث رجسٹریشن فیس اور ٹیکسسز کا نقصان ہو رہا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو رجسٹریشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی،ایک ماہ کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اورغیر رجسٹرڈ سکولوں کو فوری رجسٹریشن دی جائے۔محکمہ تعلیم کےمطابق قانون کے مطابق بغیر رجسٹریشن سکول کھولنا قانون کیخلاف ہے۔