ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن شروع

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے کی کال کے پیش نظر لاہور میں متحرک کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق، شاہدرہ کا داخلی و خارجی راستہ حساس قرار دے دیا گیا ہے، اور احتجاج یا اسلام آباد روانگی کی صورت میں وہاں کنٹینرز لگائے جانے کی توقع ہے۔پولیس نے شاہدرہ کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل سکواڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ناکوں پر سانحہ 9 مئی اور حالیہ دنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس کی کوآرڈینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں ملت پارک، ہنجروال، منصورہ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، گرین ٹاؤن سمیت شاہدرہ ٹاؤن، بادامی باغ اور تاجپورہ سے بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے دفاتر، گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور رات گئے 14 کارکنوں کو ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔