ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عمل درآمد کی میں خود نگرانی کروں گا:وزیراعظم

 آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عمل درآمد کی میں خود نگرانی کروں گا:وزیراعظم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں، وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تعلیم و تربیت کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم کو ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملکی آئی ٹی برآمدات اگلے پانچ سال میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف دیا تھا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے وزیرِاعظم کو شعبے کے مختلف حصوں کی اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے کے لیے لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

 وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے پیش کی گئیں اصلاحات کی راہ میں حائل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مل کر تعاون کریں۔ آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عمل درآمد کی میں بذات خود نگرانی کروں گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کا پیش کردہ لائحہ عمل بہترین ہے، اب اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اور ہنر دینے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک لائحہ عمل تیار کرے، پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خلیجی ممالک میں طلب موجود ہے، اس حوالے سے بھی تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔

 وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے واضح اہداف وضع کرنے اور ہر اقدام کے حوالے سے معینہ مدت کے تعین کی ہدایت جبکہ آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کے نفاذ اور مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے کمیٹی قائم کی جائے۔