عرفان ملک : شاہدرہ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر 4 افراد کو دستی پستول سے فائر مار کر زخمی کر دیا ۔ ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، البتہ ملزم کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ڈولفن ٹیم نے بہتر حکمت عملی کے تحت ملزم کو عزیز کالونی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہےکہ ملزم کے قبضہ سے پستول، گولیاں و میگزین برآمد ہوا ۔ زخمی ہونے والوں میں رضوان، عباس، علی، عمران شامل ہیں ، رضوان پیٹ، عباس ٹانگ و بازو، عمران ٹانگ اور علی ٹانگوں پر فائر لگنے سے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی پولیس کے زیر نگرانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ گرفتار ملزم مالک شاہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا گیا ۔