190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

22 Nov, 2024 | 12:46 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

مزیدخبریں