جنید ریاض:لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلباء کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعائت مل گئی،اس سے قبل صرف 12 سال عمر کے طلباء نہم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل تھے،رعائت ملنے کے بعد گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلباء بھی اپنا داخلہ جمع کرواسکیں گے۔
مذکورہ طلباوطالبات 2025 میں نہم اور 2026 میں دہم کلاس کا امتحان دے سکیں گے۔لاہور بورڈ نے عمر کی حد میں رعائیت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ جاری کردی۔امیدوار 27 نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کرواسکیں گے۔مزکورہ تاریخ کے بعد رجسٹریشن یومیہ جرمانہ کے ساتھ وصول کیجائے گی۔رجسٹریشن کیلئے فیس 2300 مقرر کی گئی ہے۔