اظہر علی یوتھ ڈویلپمنٹ کے سربراہ مقرر

22 Nov, 2024 | 12:32 PM

وسیم احمد:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقرر کر دیا ۔

 بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ کے طور پر سابق کپتان اظہر علی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ اسوقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔

 پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کی کرکٹ کی جامع حکمت عملی کو ڈیزائن اور نافذ کرنا، مضبوط گراس روٹ کرکٹ ڈھانچہ، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر ایج گروپ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے کرکٹرز  کی تعلیم وتربیت، سیمینارز اور کلینک کا انعقاد خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے آف فیلڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔

  اظہر علی کا کہنا ہے میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔پی سی بی نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں