بجلی بل کی اقساط پر پابندی عائد کردی گئی

22 Nov, 2024 | 12:26 PM

شاہد سپرا: ریکوری اہداف کیلئے صارفین کےخلاف سخت اقدامات، لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی۔

لیسکو ذرائع کےمطابق کرنٹ بلز کی کسی صورت اقساط نہیں کی جائےگی، صرف بقایاجات کی دو یا تین اقساط ہو سکیں گی،نیپرارولز میں کہا گیا لیسکو سال میں دو دفعہ اقساط کر سکتی ہے۔
ایک کنکشن نادہندہ ہونے پر دوسرا میٹر اتارنے کے احکامات جاری کئے گئے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی بنیاد پر رننگ کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کا حکم دیا گیا، رواں ماہ لیسکو کو لائن لاسز کیساتھ ساتھ ریکوری اہداف میں مشکلات درپیش رہیں۔

مزیدخبریں