ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ پابندی 22 نومبر سے 25 نومبر تک نافذ رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں و املاک کے تحفظ اور سکیورٹی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی جلوس اور احتجاجات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں، اور اس پابندی کا مقصد امن و امان برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ہے۔

پابندی کے نفاذ کا مقصد صوبے میں ممکنہ سکیورٹی خطرات سے بچاؤ اور عوامی املاک کی حفاظت کرنا ہے۔ حکومت عوام سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔


 

Ansa Awais

Content Writer