ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پنجاب میں مجموعی طور پر باقی صوبوں سے بہتر حالات ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی جس دوران شرکا نے وزیراعلیٰ کو سپر سی ایم کا خطاب دیا اور کہاکہ پنجاب میں آکر لگا اندھیرے سے روشنی میں آگئے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں، یہاں کوئی بھی تعیناتی سفارش پر نہیں ہوئی، میرٹ کے معاملے پر کسی کی نہیں سنتی، سموگ جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنا مشکل کام ہے تاہم 38 فیصد سے 7 فیصد پر آنا بہت بڑا کام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرات رہتے ہیں، امن و امان اولین ترجیح ہے، پنجاب میں سیف سٹی بنائیں گے، ہر جگہ پینک بٹن لگائیں گے، کرپشن میری ریڈ لائن ہے، 15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہر کام میری ترجیح ہے۔