ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور پر پھر سموگ کی یلغار، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

 لاہور پر پھر سموگ کی یلغار، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:موسم سرما شروع ہوتے ہی سموگ کے عفریت نے ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اب اسے بے احتیاطی  کہیں یا ہواؤں کے رخ میں تبدیلی،شہر کی فضا ایک بار پھر انتہائی مضر صحت قرار دیدی گئی۔
لاہور پر ایک بار پھر سموگ کی یلغار ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح499ریکارڈ کی گئی۔
کینٹ میں آلودگی کی شرح 814،سی ای آرپی آفس کےاطراف میں736،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح649 ،غازی روڈ انٹر چینج553،ویلنشیا ٹاؤن پر آلودگی کی شرح 551  جبکہ یوایس قونصلیٹ پر آلودگی کی شرح 529 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔