ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ کے سموگ تدارک سے متعلق بڑے احکامات، عدالت نے سردیوں کی چھٹیوں کےبعدسکول بسوں کوتمام انتظامات مکمل کرنیکاحکم، عدالت نےسکول بسوں کیلئے سکیورٹی ، اٹینڈنٹ ، ملازمہ سمیت دیگر انتظامات کرنیکا حکم بھی دیا۔
جسٹس شاہد کریم کے نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکول لانے اور لے جانے کی ذمہ داری سکول انتظامیہ پر ہوگی ،کسی نےسکول کی ذمہ دارنہ ہونےکاوالدین کولیٹرلکھا ،تواس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، عدالت کی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کا دورانیہ 3 ماہ کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیےکہ 3ماہ میں گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ کاازسرنوجائزہ لیاجائے، کونو کاپرس پودا ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہے، اس کو تبدیل کیا جائے، عدالت نے پنجاب بھر میں کرشنگ پلانٹ لگانے پر پابندی عائد کردی،بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں۔
جسٹس شاہد کریم نے احکامات جاری کئے کہ جو سکول انتظامیہ احکامات کونہیں مانےگی اسےسیل کردیاجائے ، کوئی سکول والدین کولکھ کرنابھیجےکہ ہم بچوں کے ذمہ دار نہیں لیں گے،ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سےمتعلق 15دنوں میں پالیسی بنا کرپیش کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ ہر 3 ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک و پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے،3سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنیوالی موبائل یونٹس کاافتتاح کرنےکی ہدایت کی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی،جسٹس شاہد کریم نےسموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی،ڈپٹی جنرل اسد علی باجوہ، ڈی جی وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد و دیگر افسران پیش ہوئے،ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔