ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی بندش پر کارروائیاں سخت 

 لاہور میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی بندش پر کارروائیاں سخت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان:  ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹوں کو رات 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا جس کے تحت ضلعی انتظامیہ نے اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 63 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی مختلف تحصیلوں میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کی قیادت میں 5 دکانیں سیل کی گئیں، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے 10 دکانوں کو سیل کیا۔ اسی طرح،تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں اے سی خواجہ عمیر کی قیادت میں 29 دکانیں بند کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق بشیر اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ تحصیل واہگہ زون میں اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے 2 دکانیں سیل کیں، جب کہ تحصیل شالیمار میں ڈاکٹر انعم فاطمہ نے 14 دکانیں بند کیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے تاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کریں تاکہ لاہور کا ماحول صاف اور صحت مند رہے۔