ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا،اہم ہدایات جاری

سرکاری سکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا،اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU)  کا  سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام سکولوں میں اساتذہ، طلبا اور نان ٹیچنگ سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم جاری کردیا۔

تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکول سٹاف کی آن لائن حاضری کو مانیٹر کریں۔ PMIU کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو سیس ایپ پر آن لائن حاضری کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی ایم او اور ایم ایز سکولوں کا وزٹ کریں گے اور اساتذہ کو آن لائن حاضری سے متعلق گائیڈ لائن فراہم کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ  جن سکول سربراہان کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔