ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بڑی کامیابیاں

 لاہور پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بڑی کامیابیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال 3634 گینگز کے 8350 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، ان گرفتار ملزمان سے 3 ارب 59 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان سے 93 کاریں، 8048 موٹر سائیکلیں، 239 دیگر گاڑیاں، 302 تولے سونا، 7360 موبائل فونز اور 96 لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے ہیں۔ یہ کارروائیاں شہر میں ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف جاری ہیں۔

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ برآمد شدہ سامان جیسے گاڑیاں، سونا، موبائل فونز اور دیگر اشیاء کو اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران امن عامہ کی نگرانی کر رہے ہیں اور لاہور پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔