وقاص احمد: جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ہوجائیں ہوشیار، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ کرنے، بوگس اور غیرقانونی گرین نمبر پلیٹس لگانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا کہ کہ اگر کوئی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ میں تبدیلی کرے گا یا نمبر واضح نہ لگائے گا تو ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔شہری اکثر ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔
عمارہ اطہر نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی نمبروں یا فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور ایسی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق مقدمات موٹر وہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج کیے جائیں گے۔