مناہل ملک کا ’ ایس کے ‘ سے کیا تعلق ؟ SK نے بڑا دعویٰ کردیا

22 Nov, 2024 | 09:04 AM

ویب ڈیسک: گزشتہ کئی روز سے مناہل ملک کے ساتھ ایس کے کے نام سے مشہور رانا شہریار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں  لیک ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تنازعہ کے حوالے سے بات کی۔

 مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک نے حالیہ  ویڈیو میں اپنے پیغام کا آغاز ایس کے سے محبت کا اظہار کیا، ویڈیو میں مناہل ملک نے ایس کے کو شرمناک انداز میں ملاقات کا پیغام دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایس کے نامی شخص کے بارے میں تجسس کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے ایس کے کے نام سے مشہور رانا شہریار نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں مناہل ملک کی لیک ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تنازعہ کے حوالے سے بات  کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مناہل ملک نے اسے بلیک میل کرنے کیلئے لیک ویڈیوز کا استعمال کیا اور  ان کی نجی ویڈیوز لیک کیں جس سےمجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایس کے  نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں  زور دے کر کہا: “یہ ویڈیوز اصلی ہیں اور مناہل کے اپنے فون پر کیپچر کیے گئے تھے،انہوں نے ثبوت پیش کیے، جس میں ایک ریکارڈنگ بھی شامل ہے جس میں مناہل نے مبینہ طور پر اسے دھمکی دی تھی، جس میں کہا گیا ’’ اگر آپ جمعہ کو مجھ سے نہیں ملیں گے تو میں آپ کی اور میری تمام ویڈیوز وائرل کر دوں گی۔‘‘

ایس کے نے واضح کیا کہ زیر بحث لیک ہونے والی ویڈیوز جون 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھیں،جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایف آئی اے کو ثبوت کیوں فراہم نہیں کیے تو انہوں نے وضاحت کی:”میں مکمل ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور تمام ثبوت ایف آئی اے کو بھیجنے والا تھا، لیکن مناہل کے خاندان کے ایک فرد نے، جو میرا دوست بھی ہے، مجھ سے رابطہ کیا۔

ایس کے نے کہا کہ “انہوں نے مجھ سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے گریز کرنے کو کہا اور میں راضی ہو گیا کیونکہ میں اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا تھا۔”انہوں نے مزید کہا کہ مناہل کے متعدد لوگوں سے تعلقات ہیں اور اس کے پاس دوسرے مردوں کے ساتھ بھی ایسی ہی ویڈیوز ہیں۔

مزیدخبریں