ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر فردوس عاشق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : ڈاکٹر فردوس عاشق نے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فردوس عاشق نے پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کے لیے خط لکھ دیا، خط میں تحریرکیا کہ ’میں اپنی ذاتی وابستگیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے آئی پی پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض اور خدمات جاری نہیں رکھ سکتی،اس لیے میں بطور عہدیدار پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں،تاہم میں عوامی اور قومی مفاد میں بطور رکن پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون کے ماہ فردوس عاشق کو ” استحکام پاکستان پارٹی“ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا، 8 جون کو ” استحکام پاکستان پارٹی“ کے قیام کا اعلان 8 جون کو کیا تھا، جب کہ 12 جون کو پارٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر، عامر کیانی کو سیکرٹری جنرل، جب کہ عون چوہدری کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بنایا تھا، جہانگیر خان ترین نے فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا تھا۔