سٹی42:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ قرار دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی پاکستان کے دوست ملک (سعودی عرب) پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود کو شریعت کی ٹھیکیدار بنا رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، دوست اسلامی ملک جو امتَ مسلمہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔
آج جمعرات کے روز بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں۔
اپنے بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ "باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں"،" ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں"،" ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے". بشریٰ نے دعوی کیا کہ " اس واقعہ کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا"، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔