بشریٰ بی بی کے بیان پر علامہ طاہر اسشرفی بھی بول پڑے 

22 Nov, 2024 | 12:13 AM

Waseem Azmet

سٹی42: علامہ طاہر اشرفی نے پی ٹی آئی کے بانی کی بیوی بشریٰ بی بی کے سعودی حکومت کے بانی کی "ننگے پاؤںمدینہ جانے" پر اعتراض کے متعلق  بیان کو غلط بیانی اور  جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ خود اس دورے میں عمران خان کے ساتھ موجود تھے اس دورے کے دوران عمران خان نے سعودی حکومت سے جو کچھ مانگا اس سے زیادہ دیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے  سعودی حکومت کے بانی سے ناراض ہو جانے اور اس کے نتیجے میں بشریٰ بی بی اور بانی کے خلاف پاکستان  میں "گند ڈالے جانے " کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جنرل باجوہ بھی مدینہ منورہ میں موجود تھے، دورے میں بانی پی ٹی آئی نے جو مانگا اس سے زیادہ دیا گیا، بانی پی ٹی آئی نےکون سی شریعت نافذ کی تھی اور سعودی عرب کو اس سے کون سا خطرہ تھا۔

جمعرات کی شام بشریٰ بی بی  کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی جس میں  انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ   کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔ 

مزیدخبریں