ویب ڈیسک: موسم سرما میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سستا ایندھن مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک سال میں لکڑی کی فی من قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، خشک لکڑی 1400 روپے من فروخت ہونے لگی۔ اس حوالے سے ٹال مالک کا کہنا ہے کہ لکڑی مہنگی ہونے سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، خریدار آتے ہیں ریٹ سن کر واپس چلے جاتے ہیں۔ تندور والے کہتے ہیں لکڑی سستی دو لیکن ہماری لاگت مہنگی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے بہت ہیں لوڈنگ ان لوڈنگ پر بہت خرچہ ہو جاتا ہے۔