عابد چودھری : شہر میں محتلف جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 534 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چور مختلف علاقوں میں14 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا کر فرار ہوگئے، اس کے علاوہ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 34افراد سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز چھینے، ڈاکوﺅں نے جھپٹا مار کر84شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں 62موٹرسائیکلیں چوری، 4 موٹرسائیکلیں چھیننے، 9 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 331 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
لاہور پولیس نے مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے۔