ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی انتقامی سیاست کررہے ہیں، پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے تکالیف کم نہیں ہوں گی۔ پرانے سیاستدان عوام کی تکالیف میں اضافہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کا ارادہ ہے کہ اپنا اپنا حساب لیں گے، بزرگوں کا احترام ہے،پی ٹی آئی کی طرح گالی نہیں دیں گے۔ پرانے سیاستدانوں پر یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہوچکے ہیں بلکہ اعتراض ہے کہ وہ پرانی سیاست کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18 ماہ کی حکومت میں اتحادی نے ذاتی دشمنی پر توجہ دی، بزرگ سیاستدانوں نے پرانی سیاست کرنی ہے تو سیاست ہی چھوڑ دیں، بزرگ سیاستدان گھر بیٹھیں، ملک اور قوم کیلئے دعائیں کریں۔ یہ وہی سیاست کررہے ہیں جس نے میرے ملک کو تباہ کیا، سیاستدانوں سے مطالبہ کررہاہوں سیاست چھوڑدیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹک ٹاکرز اور اشرافیہ کا نہیں،عوامی راج لائیں گے، ملک کے تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، جیسی سیاست ہورہی ہے اس میں مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام کے پاس اختیارہے وہ فیصلہ کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کی حکومت بنتی ہے تواشرافیہ کی حکومت بنتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو ٹک ٹاکر کی حکومت بنی۔