(عابد چوہدری)کیمپس کے قریب کینال روڑ پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ٹریفک شدید متاثر رہی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، ٹریفک پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس نے گاڑیاں سائیڈ پر کرواکے ٹریفک بحال کروا دی۔
واضح رہے کہ گاڑی چلانے کے لیے نہایت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران دماغی طور پر حاضر رہنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں فیصلہ کر کے اپنی اور گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد کی جانیں بچائی جائیں۔
لیکن ہر شخص ان اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔ ڈرائیونگ کے دوران آپ کا واسطہ بے شمار ایسے افراد سے پڑے گا جو نہایت لاپرواہی سے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔