ٹک ٹاکر لڑکی کو پولیس وردی پہنا کر گاڑی میں گھمانے والاایس ایچ او معطل

22 Nov, 2023 | 11:12 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  ٹک ٹاکر لڑکی کو پولیس وردی پہنا کر گاڑی میں گھمانے والےیس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔

شہداد پور کے  اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او)  دیدارسولنگی کی ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 ویڈیو میں ایس ایچ او لڑکی کوپولیس وردی پہنا کرگاڑی میں سیر سپاٹے کرا رہا ہے۔ 

ویڈیو وائرل ہونےکےبعد ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا جب کہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

مزیدخبریں