(ویب ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا، امریکی کانگریس سے اسرائیل کیلئے مزید عسکری امداد کی منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کیلئے اضافی امداد کی منظوری کیلئے درخواست کردی گئی ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کیلئے اضافی امداد کی منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے پاکستان میں امریکی سفیر کے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ٹریننگ اسکول کیلئے 4 ملین ڈالر، 10 پولیس اسٹیشنوں کی مرمت اور بحالی کیلئے 2 ملین ڈالر جبکہ مزید 10 پولیس اسٹیشنز کے قیام کیلئے 2 ملین ڈالر اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو 2.5 لاکھ ڈالرکا سامان مہیا کیا جائے گا۔