کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف  کریک ڈاؤن جاری،ہزاروں مقدمات درج

22 Nov, 2023 | 09:50 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری،کم عمر بچوں کیساتھ انہیں گاڑی دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔

سی ٹی او لاہور حادثات کے سدباب اور ننھی جانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم،کم عمر ڈرائیونگ پر 3345، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1670 مقدمات درج کئے گئے۔
نو روز میں 3345 مقدمات درج، گاڑیاں تھانوں میں بند،بغیر لائسنس چوتھے روز 1670 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ٹریفک قوانین پر عمل درامد کرانے کے لئے شہر خصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں۔
 سی ٹی او مستنصر فیرو ز کا کہنا ہے کہ  شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹر 24/7 ہیں۔والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں۔
 

مزیدخبریں