بابر اعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی، جاوید میانداد

22 Nov, 2023 | 03:03 AM

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا ہے جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) کی ٹرافی کی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ٹیم میں کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں اگر سرفراز احمد ہیں تو انہیں کپتان ہونا چاہیے تھا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کراچی پریمیئر لیگ کرکٹ کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیپ بال کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس کا بھی ورلڈ کپ ہوگا۔

تیسرے کراچی ٹیب بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ بھی کی گئی جس دوران 8 فرنچائزوں کیلئے ملک کے 250 پلیئرز کو مختلف کیٹیگریز سے منتخب کیا گیا۔

پریمیئر لیگ کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد،  مشتاق محمد، صادق محمد، ہارون رشید اور  محمد سمیع سمیت شہر کی معروف سماجی شخصیات اور سفارت کاروں نے حصہ لیا۔

ایونٹ کا انعقاد یکم دسمبر سے معین خان اکیڈمی پر ہوگا جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل براہ راست نشر کرے گا۔

مزیدخبریں