لیاقت آباد ،مکان خالی نہ کرنے پر مالک نے کرائے دار کے بچے کو گاڑی تلے کچل دیا

22 Nov, 2022 | 05:58 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری) لیاقت آباد میں کار سوار مالک مکان نے کرایہ دار کے چار سالہ بچے کو کچل دیا،قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج،ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا۔ 
  لیاقت آباد میں کار سوار مالک مکان نے کرایہ دار کے بیٹے کو کچل دیابچے کی شناخت معین احمد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ،ملزم وسیم کرائے کا مکان خالی کرانا چاہتا تھا اورمکان خالی نہ کرنے پر ملزم نے بیٹے کو کچل دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے جبکہ چار سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
 

مزیدخبریں