ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیارہویں کی کتاب میں متنازعہ مواد ؛ بڑی پابند ی عائد

1st year
کیپشن: 1st year
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : گیارہویں کی کتاب میں متنازعہ مواد چھاپنے کا انکشاف،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے "آئینہ عمرانیات" پر پابندی عائد کردی۔

گیارہویں کی کتاب میں متنازع مواد چھاپنے کا انکشاف ہونے کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے کارروائی کی ہے، متنازعہ مواد والی کتاب پبلش کرنے پر ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے نوٹس لیا۔ ماہرین تعلیم کی جانب سے اعتراضات اُٹھانے کے بعد ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہوش آیا ہے۔

آئینہ عمرانیات نامی کتاب خالد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی تھی۔ کریکولم بورڈ نے اب کتاب "آئینہ عمرانیات" پر پابندی لگا دی ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں متعدد کتابیں بغیر اجازت کے پرنٹ کی جا رہی ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ بغیر اجازت کتابوں کی پرنٹنگ روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ماہرین تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کتابوں پر اعتراضات کیلئے اعلان کردہ شکایت سیل بھی قائم نہیں کیا جا رہا.