(علی رامے)پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے میں تاخیر،عالمی بینک کا پنجاب حکومت کو پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ پر جلد آغاز کے لیے دباؤ،عالمی بینک پنجاب حکومت گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نجی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازم کرنے کا ٹاسک رواں سال مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ۔
پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے پرائیویٹ گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازم قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل صرف گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے سرٹیفکیٹ لازم تھا لیکن اب عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینا چاہتا ہے تاکہ سموگ کا تدارک ہو سکے اور دھواں چھوڑ کر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا سدباب کرسکے ۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی میں پرائیویٹ گاڑیوں سے متعلق بھیجا گیا مسودہ ابھی منظور نہیں ہوا اور بل منظور ہونے کے بعد پرائیویٹ پنجاب میں گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا جس سے پرانےماڈل کی گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا جائے گا۔
سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یہ اقدام عمل میں لایا جائے گا ،عالمی بینک گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر 44 ارب روپے کا قرض پنجاب حکومت کو دے رہا ہے۔