ویب ڈیسک : فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں ایرانی کھلاڑیوں نے قومی ترانہ نہ پڑھ کر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فٹبال ورلڈکپ میں گزشتہ روز ایرانی اور انگلینڈ ٹیم مدمقابل آئیں، لیکن میچ سے قبل ایرانی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کر دیا، ترانہ چلتا رہا اور کھلاڑی خاموش کھڑے رہے۔
اس عمل پر شائقین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی اور سراہا بھی گیا، اس دوران کچھ خواتین کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری احتجاج میں عوام نے ٹیم پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں جاری احتجاج کے خلاف پُرتشدد ریاستی کریک ڈاؤن کی حمایت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں، جس کے بعد سے اب تک ایران میں مظاہرے جاری ہیں۔
جبکہ گزشتہ روز میچ میں انگلینڈ نے ایران کو چھ دو سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے، انگلینڈ نے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں ایران پر شروع سے دباو بنائی رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی۔