ہسپتال انتطامیہ کی بے حسی، خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیدیا

22 Nov, 2022 | 12:43 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تروپتی کے ایک ہسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے لے جایا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کوداخل کرنے سے انکار کردیا، خاتون اور ان کے اہل خانہ بار بار ہسپتال انتظامیہ سے داخل کرنے کے لیے درخواست کرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں دوسرے ہسپتال جانے کا مشورہ دیتی رہی۔

خاتون کو دوسرے ہسپتال لے جانے کا وقت نہیں ملا اور انہیں ہسپتال کے سامنے والی سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا۔

خاتون کے اہل خانہ اور راہ گیروں نے ڈلیوری کے وقت بستر کی چادر تان کرپردے کا بندوبست کیا، سڑک پر بچے کی پیدائش کی خبروں کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کومعطل کردیا گیا ہے۔

 

مزیدخبریں