ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم گاڑی سوار کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم گاڑی سوار کی فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم گاڑی سوار کی  فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا، واقعہ کی  سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بعد ازاں فائرنگ کے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا جس کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer