ویب ڈیسک:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز جکارتہ سے تقریباً پچھتر کلومیٹر جنوب مشرق میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ مزید زلزلوں سے ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے عمارتوں سے دور رہیں۔
رواں سال فروری میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے 25 افراد ہلاک اور 460 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ جنوری 2021 میں آئے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔
2018 میں بھی لومبوک جزیرے میں آئے زلزلے سے 550 افراد ہلاک ہوئے تھے۔